Live Updates

کراچی، تحریک انصاف کی حکومت میں ادارے اتنے مضبوط ہوچکے ہیں کہ گزشتہ ادوار میں اس کی مثال نہیں ملتی،خرم شیر زمان

اب ملک میں ایسی ہی روایات دیکھنے کو ملیں گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں کیونکہ اس سے پہلے صرف بدعنوانی، اقربا پروری اور ظلم ہو رہا تھا،صدر پاکستان تحریک انصاف کراچی

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:48

کراچی، تحریک انصاف کی حکومت میں ادارے اتنے مضبوط ہوچکے ہیں کہ گزشتہ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت میں ادارے اتنے مضبوط ہوچکے ہیں کہ گزشتہ ادوار میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ اب ملک میں ایسی ہی روایات دیکھنے کو ملیں گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئیں کیونکہ اس سے پہلے صرف بدعنوانی، اقربا پروری اور ظلم ہو رہا تھا۔

انہوں نے یہ باتیں پارٹی سیکرٹریٹ ’’انصاف ہائوس‘‘ کراچی سے جاری کردہ اپنے ایک خصوصی بیان میں کہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ادوار میں جمہوری روایات کو پروان چڑھنے ہی نہیں دیا گیا۔اپنوں کو نوازنے کی داغ بیل ڈالنے کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے۔ پیپلز پارٹی کے اپنے وہ ہیں جنہوں نے ان کے سیاسی مفادات کے لیے کام کیا۔

(جاری ہے)

پی پی رہنمائوں نے عوام کو کبھی اپنا نہیں سمجھا، نہ کبھی ان کے لیے مخلص ہو کر کام کیا۔

تحریک انصاف کی حکومت سیاسی مفادات اور مقاصد کے لیے اداروں کا نام استعمال نہیں کرتی۔ یہ ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کا وطیرہ رہا ہے کہ اداروں کے نام استعمال کرتے ہوئے سیاسی مفادات حاصل کیے جائیں اور اپنوں کو نوازا جائے۔ تحریک انصاف نے ہمیشہ یہ باور کرایا ہے کہ الیکشن کمیشن، نیب اور عدلیہ آزاد ادارے ہیں۔ پاک افواج پاکستان کے دفاع کے لیے سینہ سپر ہیں۔

نہ جانے پیپلز پارٹی رہنما فوج جیسے حساس ادارے کے متعلق تحریک انصاف کے بیانیے کو غلط رنگ کیوں دے رہے ہیں۔ وزیرا عظم پاکستان کا منشور اس وقت ملک کا منشور ہے اس لیے ان کے بیان کو محض تحریک انصاف کا بیانیہ قرار دینا پی پی رہنمائوں کی تنگ نظری کا نتیجہ ہے۔ افواج پاکستان کی غیر جانبداری پر کوئی سوال نہیں اٹھا سکتا۔ سیاسی مفادات کے لیے لسانیت کو ہوا دینا پیپلز پارٹی رہنمائوں کا پرانا ہتھکنڈہ ہے۔ #
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات