Live Updates

،100 دن میں 100 لطیفے اور 100 یو ٹرن دیکھنے میں آئے، احسن اقبال

ایسا لگا کامیڈی تھیٹر حکمرانی کررہا ہے ،ہم حکومت کو سیاسی شہید بنانا نہیں چاہتے ، حکومت کیخلاف کوئی سازش نہیں کررہا ، رہنما مسلم لیگ (ن) قومی اداروں کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے،کارکردگی پیش کرنی چاہیے،معیشت گروتھ نہیں کریگی تو غربت اور مہنگائی آئیگی، سکھر میں میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:50

،100 دن میں 100 لطیفے اور 100 یو ٹرن دیکھنے میں آئے، احسن اقبال
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پچھلے 100 دنوں میں پاکستان کے ساتھ مذاق ہوئے،100 دن میں 100 لطیفے اور 100 یو ٹرن دیکھنے میں آئے،ایسا لگا کہ کامیڈی تھیٹر حکمرانی کررہا ہے،ہم حکومت کو سیاسی شہید بنانا نہیں چاہتے،حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا۔

سکھر میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ قومی اداروں کو سیاست میں ملوث نہیں کرنا چاہیے،کارکردگی پیش کرنی چاہیے،معیشت گروتھ نہیں کریگی تو غربت اور مہنگائی آئیگی،غلط اقتصادی پالیسیوں نے 2 ہزار ارب قرضے کا بوجھ بڑھادیا۔احسن اقبال نے کہا کہ تحریک انصاف نے ماضی میں کرپشن کہہ کہہ کر ناک میں دم کیا ہو اتھا،قوم کو کہا کہ 90 دن میں کرپشن فری پاکستان بنائیں گے تاہم حکومت میں آکر کے پی کے کا احتساب کمیشن ہی بند کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو اپنے وزیر اعظم ہونے کا ہی یقین نہیں،سلیکٹ وزیراعظم آئی ایم ایف سے قرض کے بجائے خود کشی کا کہتے تھے،وزیراعظم جو مرغی اور انڈے کا پروگرام پیش کررہے ہیں یہ صوبائی حکومتوں کا کام ہے،100 دن میں یہ ہی قاعدہ پڑھ لیتے کہ وفاق و صوبائی حکومت کا دائرہ کیا ہی ۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم آئین کی حکمرانی کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں،حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا،ہمارے دور میں عمران خان اور ان کی ٹیم نے آگ کو بڑھانے کا کردارادا کیا،ہم حکومت کو سیاسی شہید بنانا نہیں چاہتے۔۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات