کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے ،ْآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:50

کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہیں ہونا چاہیے ،ْآرمی ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایسا بہتر ملک چاہتے ہیں جہاں کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے نیوز بریفنگ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام پڑھ کر سنایا۔ آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ملک کو ایک ایک اینٹ لگا کر دوبارہ بنا رہے ہیں، جہاں آئین کے مطابق قانون کی بالادستی ہوگی ۔آرمی چیف نے کہا کہ ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں طاقت کے استعمال کا استحقاق ریاست کے پاس ہو، جس کے لیے کوئی شخص ادارے سے اور کوئی ادارہ ملک سے بالاتر نہ ہو۔