Live Updates

وزیر اعظم کا فیصلہ ہے وزیرخزانہ تبدیل ہوں گے نہ معاشی ٹیم، نعیم الحق

معاشی ٹیم کی تبدیلی کی باتیں مخالفین کی سازش ہے ،ْ بیان

جمعرات 6 دسمبر 2018 22:53

وزیر اعظم کا فیصلہ ہے وزیرخزانہ تبدیل ہوں گے نہ معاشی ٹیم، نعیم الحق
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا فیصلہ ہے نہ وزیرخزانہ تبدیل ہوں گے نہ معاشی ٹیم،معاشی ٹیم کی تبدیلی کی باتیں مخالفین کی سازش ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اسد عمر سمیت معاشی ٹیم کا کوئی رکن تبدیل نہیں ہوگا،ورثے میں ملی اقتصادی دشواریاں ہماری ٹیم ہی دور کرے گی۔

نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں،وزیر اعظم کا فیصلہ ہے نہ وزیرخزانہ تبدیل ہوں گے نہ معاشی ٹیم۔اعظم سواتی کے استعفے پر نعیم الحق نے کہاکہ وزیراعظم نے اعظم سواتی کا استعفا منظور کرلیا ہے، اعظم سواتی نی15 روز پہلے استعفے کی پیشکش کردی تھی،فیصلہ حق میں آیا تو اعظم سواتی دوبارہ وزیر بنیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات