Live Updates

ملائیشین خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ تھامنے کی وجہ بتا دی

عمران خان میرے لیے بیٹے جیسے ہیں، مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہیں ماں جتنی عزت دیتے ہیں، اسی لیے محبت سے ان کا ہاتھ تھاما: سیتی حسما محمد علی

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 دسمبر 2018 20:43

ملائیشین خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ تھامنے کی وجہ بتا ..
کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) ملائیشین خاتون اول نے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ تھامنے کی وجہ بتا دی، سیتی حسما محمد علی کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے لیے بیٹے جیسے ہیں، مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہیں ماں جتنی عزت دیتے ہیں، اسی لیے محبت سے ان کا ہاتھ تھاما۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کی خاتون اول، ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی اہلیہ سیتی حسما محمد علی کی جانب سے ایک تقریب کے دوران پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا ہاتھ تھامنے کے واقعے کی اصل کہانی بیان کی ہے۔

ملائیشیا کی خاتون اول سیتی حسما محمد علی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان ایک اسٹار ہونے کے باوجود 2 مرتبہ ملائیشیا کا دورہ کر چکے ہیں۔ ہر دورے کے دوران عمران خان کا ان کے ساتھ رویہ بہت محبت بھرا رہا۔

(جاری ہے)

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ انہیں ماں کا درجہ دیا ہے۔ سیتی حسما محمد علی کہتی ہیں کہ عمران خان ہمیشہ مجھے ماں کہہ کر پکارتے ہیں ماں جتنی عزت دیتے ہیں۔

اسی لیے ایک تقریب کے دوران عمران خان کا ہاتھ محبت سے تھاما تھا۔ عمران خان ان کیلئے بیٹے جیسے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کا سرکاری دورہ کیا تھا۔ اس دورے کے دوران ان کی وزیراعظم مہاتیر محمد سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس موقع پر ایک فوٹو سیشن کے دوران ملائیشین خاتون اول سیتی حسما محمد علی، عمران خان کی طرف مڑیں اور اچانک سوال کیاکہ کیا میں آپ کا ہاتھ پکڑ سکتی ہوں جس پر وزیراعظم عمران خان نے مسکراتے ہوئے جواب دیا; کیوں نہیں۔ اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد اور وہاں موجود تمام لوگ ہنس پڑے۔ تصویر کھینچے جانے کے موقع پر ملائیشین خاتون اول کی خوشی دیکھنے کے قابل تھی۔ اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات