ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پنجاب رینجرز پر حملہ

پنجاب رینجرز کے کرنل ایوب اور سپاہی ریحان شدید زخمی، جوابی کاروائی میں ایک دہشت گرد جہنم واصل

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 دسمبر 2018 20:58

ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پنجاب رینجرز پر حملہ
ڈی جی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب رینجرز پر حملہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں پنجاب رینجرز پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کی جانب سے پنجاب رینجرز کے قافلے پر حملہ کیا گیا۔ اس دوران پنجاب رینجرز کے کرنل ایوب اور سپاہی ریحان شدید زخمی ہوگئے۔ حملے کے بعد پنجاب رینجرز کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ جبکہ باقی دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔