سیاچن میں شہید ہونے والے سانگھڑ کے گائوں لطیف پنجابی کا رہائشی 32سالا فوجی جوان فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:05

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 دسمبر2018ء) سانگھڑ کی تحصیل جام نواز علی میں گائوں لطیف پنجابی کا رہائشی 32 سالا فوجی جوان عاشق پنجابی سیاچن میں شہید مقامی قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ میں فوج پولیس ایم پی جام مدد علی و دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیل کے مطابق تحصیل جام نواز علی کے گاں لطیف پنجابی کا نوجوان 32 سالا عاشق پنجابی وطن کی رکھوالی کرتے ہوئے سیاچن میں جام شہادت نوش کرگیا جس کی میت کو آبائی گاں لایا گیا نماز جنازہ و تدفین میں برگیڈیئر تقی، ایم پی اے جام مدد علی خان،ڈی ایس پی جام نواز علی علی شیر خاصخیلی،سابق ناظم غلام علی کلوئی، ایس ایچ او جام نواز علی احمد خان خاصخیلی و علاقائی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیاچن میں جام شہادت نوش کرنے والے بتیس 32 سالا فوجی جوان عاشق پنجابی کو فوجی اعزاز کے ساتھ سلامی دی گئی اور میت کو سپرد خاک کیا گیا اس موقع پر برگیڈیئر تقی نے کہا شہید کبھی نہیں مرتے ہمیشہ زندہ رہتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید کے خاندان کو سرکاری مراعات دی جائیں گی شہید کے والدین بچوں گھر والوں کو تمام سہولتیں بیوہ کو ساٹھ سالوں تک مکمل تنخواہ دی جائے گی۔اس موقع پر شہید کے والد فیض محمد پنجابی نے کہا کہ ملک کے دفاع سلامتی کے لئے ایسے سو بیٹے بھی قربان مجھے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے کہ اس نے ملک کی خاطر اپنی جان کا نظرانہ پیش کیا ۔

متعلقہ عنوان :