اعظم سواتی دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے انتہائی عمومی تحقیقات پر بھی استعفی دیدیا،چوہدری فواد حسین

جمعرات دسمبر 23:05

اعظم سواتی دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے انتہائی عمومی تحقیقات پر بھی استعفی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اعظم سواتی دوسرے وزیر ہیں جنہوں نے انتہائی عمومی تحقیقات پر بھی استعفی دیدیا، اس ملک میں سزا یافتہ لوگ بھی عہدوں سے چمٹے رہتے تھے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ عمران خان نے خوداحتسابی کا جو کلچر سیاست میں متعارف کرایا اس کی مثال انتہائی جدید جمہوری ممالک میں ہی ملتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی روایات نئے پاکستان کانیا رخ ہیں۔