سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ پر دو گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) سیکرٹری اسلام آباد ٹرانسپورٹ اتھارٹی(آئی ٹی ای)نے پبلک ٹرانپورٹ پر اوورلوڈنگ اور اوور چارجنگ کے خلاف کارروائی کے دوران دو گاڑیوں کو تھانے بند کر دیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سیکرٹری آئی ٹی اے کی سربراہی میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیم نے کارروائی کے دوران اسلام آباد ایکسپریس وے پر پبلک ٹرانسپورٹ کی 61 گاڑیوں کی چیکنگ کی اور ویگن اور کوسٹرز میں گنجائش سے زیادہ سواریاں بٹھانے اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز بالخصوص چھتوں پر طلباء کو سوار کرانے والی پبلک ٹرانپورٹ کی گاڑیوںکو بھاری جرمانے بھی کئے ۔ کارروائی کے دوران دو گاڑیوں کو تھانے بھی بند کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :