عوامی مسائل کے حل اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئینگے، سردار عثمان بزدار

تین ماہ میں صرف عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے،میرٹ اورگڈ گورننس کو فروغ دیا گیا ہے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:21

عوامی مسائل کے حل اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کے مثبت ..
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی تبدیلی کے ثمرات کو نچلی سطح پر پہنچانے کیلئے موثر حکمت عملی وضع کرلی گئی ہے ۔ عوامی مسائل کے حل اور ملک و قوم کی خوشحالی کیلئے مخلصانہ کاوشوں کے مثبت نتائج سامنے آئیںگے۔

انہوںنے کہا کہ تین ماہ میں صرف عوامی خدمت کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا ہے ۔

(جاری ہے)

میرٹ اورگڈ گورننس کو فروغ دیا گیا ہے ۔پنجاب میں ہر کام میرٹ پرہی ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اداروں کی کارکردگی پرچیک اینڈ بیلنس کا موثر نظام وضع کیا جا رہا ہے۔ نئے پاکستان کی منزل کو ہر صورت حاصل کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ پنجاب اپنی کارکردگی کے حوالے سے رول ماڈل بنے گا۔ منتخب نمائندے عوام سے قریبی رابطہ رکھیں اوران کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں رہیں۔وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی محمد ثناء اللہ خان مستی خیل، مہر غلام محمد لالی، راحت امان اللہ بھٹی، رکن صوبائی اسمبلی گلریز افضل گوندل،سابق اراکین اسمبلی سردار میر بادشاہ قیصرانی اور خرم جہانگیر وٹو شامل تھے۔