ٹیلی نار نے پاکستان میں تیز ترین نیٹ ورک متعارف کروا دیا

ناروے کی کمپنی کی جانب سے پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4.5 جی سروس متعارف کروا دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 دسمبر 2018 21:41

ٹیلی نار نے پاکستان میں تیز ترین نیٹ ورک متعارف کروا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) ٹیلی نار نے پاکستان میں تیز ترین نیٹ ورک متعارف کروا دیا، ناروے کی کمپنی کی جانب سے پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4.5 جی سروس متعارف کروا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی نار پاکستان نے پاکستان کا تیز ترین نیٹ ورک متعارف کروا دیا ہے۔ ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے 4.5 جی سروس متعارف کروائی گئی ہے۔

ٹیلی نار پاکستان نے ابتدائی طور پر پاکستان کے 4 شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 4.5 جی سروس متعارف کروائی ہے۔ ٹیلی نار حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بعد ازاں 4.5 جی سروس ملک کے دیگر شہروں میں بھی شروع کی جائے گی۔ ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے 4.5 جی سروس متعارف کروانے کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کے معیار میں مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

4.5 جی سروس کی بدولت صارفین کو بہتر اور مزید تیز رفتار انٹرنیٹ میسر آئے گا۔ کمپنی کے مطابق یہ جدید ایل ٹی وی نیٹ ورک کو مزید تیز کرنے کی جانب قدم ہے اور اس وقت اس کے 80 فیصد صارفین تھری یا فورجی استعمال کررہے ہیں اور یہ نئی ٹیکنالوجی کسی سنگ میل سے کم نہیں۔ کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہم نے 4.5 جی کو متعارف کرا دیا ہے جو کہ مستقبل میں فائیو جی کی جانب سے بڑھنے کے لیے پل بنے گی۔

اس ٹیکنالوجی سے صارفین کو تیز تر اپ لوڈنگ اور ڈائون لوڈنگ اسپیڈ کے ساتھ دیگر ویب سروسز کی اسپیڈ میں نمایاں تیزی محسوس ہوگی، تاہم موبائل آپریٹر کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ 4.5 جی میں ڈائون لوڈ یا اپ لوڈنگ اسپیڈ کیا ہوگی۔ اس کمپنی کے تمام 4 جی صارفین کو اس نئی ٹیکالوجی کی تیز تر رفتار مطابقت رکھنے والے فونز میں خودکار طور پر مل جائے گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ 4.5 جی فیچرز کو کراچی، لاہور، راولپنڈ یاور اسلام آباد میں ایکٹیویٹ کیا جاچکا ہے۔