ڈاکٹر شاہد نذیر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال تعینات

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:23

چیچہ وطنی۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پنجا ب حکومت نے قیوم ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شاہد نذیر کو ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کا ریگولر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تعینات کر دیا ہے جنہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر فرائض کی بجا آوری شروع کر دی ہے ،محکمہ صحت کے گریڈ 20کے سینئر ڈاکٹر شاہد نذیر کا شمار انتہائی محنتی اور بہترین ایڈمنسٹریٹر میں ہوتا ہے جو پہلے بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ایم ایس رہ چکے ہیں،اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے پر انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائیں گے تا کہ ہسپتال پر غریب عوام کے اعتماد میں اضافہ ہو۔

متعلقہ عنوان :