فیصل صالح حیات نے سپریم کورٹ سے پاکستان فٹ بال کو بین الاقوامی معطلی سے بچانے کیلئے اپیل کردی

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:23

فیصل صالح حیات نے سپریم کورٹ سے پاکستان فٹ بال کو بین الاقوامی معطلی ..
لاہور۔6 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان فٹ بال فیڈریشن ( پی ایف ایف) کے صدر مخدوم سید فیصل صالح حیات نے سپریم کورٹ سے پاکستان فٹ بال کو بین الاقوامی معطلی سے بچانے کیلئے اپیل کردی۔ فٹ بال ہاؤس لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فٹ بال کی ترقی کا سارا دارومدار فیفا اور اے ایف سی پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹ بال کی بہتری کیلئے کوئی بھی ایسا حل نکلتا ہے جو فیفا کے لئے قابل قبول ہو تو میں کسی فریق کے ساتھ بھی بات کرنے کے لیے تیار ہوں لیکن جن لوگوں نے 3 سال تک فٹ بال کو تباہ کیا وہ میز پر بیٹھ کر بات نہیں کرنا چاہیں گے۔ میں معزز سپریم کورٹ سے صرف یہی اپیل کروں گا کہ پاکستان فٹ بال کو معطلی اور تاریک دور سے بچانے کے لئے صورتحال پر ہمدردانہ غور کیا جائے۔