کامیاب محفل حسن قرات کے انعقاد پر جامعہ امدادیہ کا عملہ خراج تحسین کا مستحق ہے، مولانا شمس الاسلام

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:31

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) کامیاب محفل حسن قرات کے انعقاد پر جامعہ امدادیہ کا عملہ خراج تحسین کا مستحق ہے، تمام مسائل کا حل قرآن پاک میں موجود ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین مولانا شمس الاسلام اور مولانا ذاکر الحسینی نے مدرسہ جامعہ امدادیہ چھپرروڈ میں عظیم الشان محفل حسن قرات کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مصر سے آئے ہوئے قاری الشیخ محمد سلیمان الشہاب اور قاری حسام محمد نے اپنی خوبصورت آواز میں مختلف لہجوں سے قرآن پاک کی تلاوت فرمائی۔ تقریب میں مولانا الشیخ حبیب الله، قاری محمد یعقوب، مولانا عبدالعزیز، مولانا احتشام، مولانا فضل جمیل، مولانا محمد ذاکر الحسینی، مولانا حبیب اشرف، حافظ ولی الله، مولانا عبدالحفیظ کے علاوہ سینکڑوں علماء کرام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں مولانا امدادالله نے شرکاء اور عوام کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر مولانا شمس الاسلام اور مولانا ذاکر الحسینی نے کامیاب محفل حسن قرات کے انعقاد پر جامعہ امدادیہ کے عملہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام دنیاوی مسائل کا حل قرآن کریم میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :