معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ متحدہ عرب امارات میں گرفتار

میکا سنگھ کو لڑکی کو ہراساں کئیے جانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 6 دسمبر 2018 22:25

معروف بھارتی گلوکار میکا سنگھ متحدہ عرب امارات میں گرفتار
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 دسمبر2018ء) متحدہ عرب امارات میں میکا سنگھ کی جانب سے لڑکی کو ہراساں کیا گیا ہے اور اس الزام میں گلوکار کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں بھارت کے معروف گلوکار میکا سنگھ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ ان کی جانب سے ایک خاتون کو جنسی طور پر حراساں کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ میکا سنگھ نے 17 سالہ برازیلین ماڈل کو فحش تصاویر بھیجیں تھیں ،اس پر ماڈل نے ان کے خلاف پولیس میں درخواست دی اور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے میکا سنگھ کو گرفتار کر لیا ہے۔

اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ میکا سنگھ کو آخری مرتبہ ایک نجی پارٹی میں پرفارم کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

برازیلین ماڈل نے الزام لگایا ہے کہ میکا سنگھ نے بالی وڈ فلم میں کام دلانے کے بہانے ان سے تعلقات بڑھائے اور فضحش تصاویر بھجوائیں۔یاد رہے کہ میکا سنگھ اس سے پہلے بھی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث رہ چکے ہیں اس سے پہلے بھی انکی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ راکھی ساونت کے ساتھ زبردستی بوس وکنار میں مصروف تھے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی قونصل خانے کا کہنا تھا کہ ہمارا ابھی تک میکا سنگھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا لیکن ہمیں یقین ہے کہ وہ ابھی بھی یواے ای میں ہیں۔