Live Updates

پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں بڑاانقلاب اورتبدیلی لانے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،میاں محمدفرحان

جمعرات 6 دسمبر 2018 23:42

پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں بڑاانقلاب اورتبدیلی لانے کے لئے تمام وسائل ..
رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمامیاں محمدفرحان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں ایک بڑاانقلاب اورتبدیلی لانے کے لئے تمام وسائل کوبروئے کارلارہی ہے حکومت کے سودن اس انقلاب اورتبدیلی کی بنیادہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے میڈیاسے کیا۔

(جاری ہے)

میاں فرحان نے کہا کہ تحریک انصاف نے اقتدارمیںآکرملک کی ڈوبتی معیشت کوسہارادیاحکومتی وزراء عوامی خدمت کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں جلد ہی ملک سے بیروزگاری اورغربت کاخاتمہ ہوگامیاں فرحان نے مزید کہا کہ معیشت مضبوط ہوگی اوربیرونی سرمایہ کاری میں بے پناہ اضافہ ہوگاوزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پرگامزن ہوچکا ہے۔

میاں فرحان نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک وقوم کوترقی اورخوشحالی کی راہ پرگامزن کرنے اورعوام کوقرضوں کے بوجھ سے نجات دلانے کاعزم کررکھا ہے پاکستان تحریک انصاف کی سودن کی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات