کوئٹہ ، حلقہ پی پی 47 کیچ تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت کے امیدوار کو برتری حاصل

بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار دوسرے جبکہ نیشنل پارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں

جمعہ 7 دسمبر 2018 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) بلوچستان کے حلقہ پی بی 47 کیچ تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت کے امیدوار کو برتری حاصل ہے بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار دوسرے اور نیشنل پارٹی کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق بلوچستان کے حلقہ پی بی 47 کیچ تھری میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار رشید دستی 60 میں سے 20 پولنگ اسٹیشنوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رشیددشتی 3158 ووٹ حاصل کرکے آگے جبکہ پی بی 47کیچ3،بی این پی مینگل کے جمیل دشتی2716 ووٹ کیساتھ دوسرے نمبر پرنیشنل پارٹی کے امیدوار فدا دشتی تیسرے نمبر پر ہیں واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے دوہری شہریت پر بلوچستان عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی عبدالرئوف رند کو نااہل قرار دیا تھا اور الیکشن کمیشن نے دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم جاری کیا ۔