Live Updates

حکومت 6ماہ میں ملکی معیشت کوٹھیک کرنے میں کامیاب ہوجائیگی ،وزیر مملکت زرتاج گل

جمعہ 7 دسمبر 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) وزیر مملکت زرتاج گل نے کہاہے کہ اعظم سواتی نے استعفیٰ دیکر اپنا اور کابینہ کا قد بلند کیا ہے ، اپوزیشن تنقید کرکے تحریک انصاف کی کارکردگی کی نہیں بلکہ اپنی کارکردگی کی بات کرتی ہے ، حکومت چھ ماہ میں ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے میں کامیاب ہوجائیگی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت زرتاج گل نے کہا کہ انسان کا کردار اتنا اونچا ہونا چاہئے کہ مستعفی ہونے کی ضرورت نہ پڑے لیکن اعظم سواتی نے اچھا فیصلہ کرکے اپنا قد اور کابینہ کا قد بھی بلند کیاہے ، زلفی بخاری ایک خصوصی مشیر ہیں اور ان پر وہ قوانین اور قواعد وضوابط لاگو نہیں ہوتے جو ایک منتخب عوامی نمائندے پر ہوتے ہیں، بابر اعوان کے بعداعظم سواتی نے مستعفی ہوکر مثال قائم کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جب کہتی ہے کہ عوام مر رہی ہے اور سڑکوں پر آرہی ہے تو یہ تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی کی بات نہیں کرتی بلکہ یہ اپنی کارکردگی کی بات کرتی ہے ، تحریک انصاف کی حکومت ملک کوان مشکلات سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے جن میں سابق حکومتیں ملک کوڈال کرگئی ہیں، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے عوام کوکوئی ریلیف نہیں دیا بلکہ قوم کولوٹا ہے ، مسلم لیگ ن کے وقت کا وزیر خزانہ ملک سے باہر بیٹھا ہوااور اس کیلئے تلاش گمشدہ کااشتہاردیاہوا ہے ، حکومت چھ ماہ میں معیشت کوسنبھال لے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کابینہ کے اجلاس میں کہتے ہیں کہ لیڈر بزدل ہوتا ہے قوم بزدل نہیں ہوتی ، میں جب عوام کوسچ بتائوں گا کو وہ ملک کوسنبھالنے کے قابل ہوجائیگی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات