موجودہ صوبائی حکومت محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے،صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی

جمعہ 7 دسمبر 2018 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہاہے کہ موجودہ صوبائی حکومت محدود وسائل اور مالی مشکلات کے باوجود صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے اس حوالے سے گزشتہ تین مہینوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا تعلیم ،صحت اور امن وامان کی صورتحال میں بہتری سمیت دیگر محکموں کی کارکردگی میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع چاغی کے دورے کے موقع پر مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان ہمراہ میر حبیب دہانی ،اے سے دالبندین حبیب ناصر ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد عارف بلو چ ایم ایم ڈی کے ڈپٹی ڈائریکٹر الیا س دہانی کے علاوہ علاقہ کے قبائلی عمائدین بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ جام کما ل خان کی سربراہی میں بہتر اور جامع حکمت عملی کے تحت صوبے کو مالی ودیگر مسائل سے نکالنے کیلئے جو سنجیدہ کو شش کررہی ہیں اس سے بڑی حد تک ہم ان مسائل پر قابو پانے میں کامیاب ہوئے ہیں اور اب ہمارا صوبہ ترقی کے سفر پر رواں دواں ہے اورصوبائی حکومت صوبے کو ترقی کے اعلیٰ درجے تک پہنچانے میں کامیابی حاصل کرے گی انہوں نے کہاکہ ضلع چاغی میں ترقیا تی عمل شروع ہوچکا ہے اور تمام علاقو ں کو یکساں طور پر اس ترقیا تی عمل سے مستفید کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ آئندہ سال بجٹ میںبھی ان کی کوشش ہوگی کہ ضلع چاغی کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل بڑے منصوبے دیئے جائیںگے تاکہ چاغی کا شمار ملکی سطح پر ترقی یافتہ اور خوشحال علاقو ں میں ہو۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اپنے ضلع چاغی کے دورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :