موٹر کار ریلی 14تا16دسمبر2018جھل مگسی کے خوبصورت ریگستانی علاقے میں نیشنل موٹر ز سپورٹس پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ہو گی

جمعہ دسمبر 00:10

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) 14ویںجھل مگسی4*4موٹر کار ریلی 14تا16دسمبر2018جھل مگسی کے خوبصورت ریگستانی علاقے میں نیشنل موٹر ز سپورٹس پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ کی جارہی ہے ریلی میں ملک بھر کے مختلف کیٹگیریز میں تقریباً 75کے قریب نامور ڈرائیورحصہ لیں گے جوکہ تقریباً 200کلومیٹر کے انتہائی دشوار گزار ریس ٹریک پر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے ایک محتاط اندازے کے مطابق چالیس ہزار سے زائد شائقین مزکورہ ریلی سے لطف اندوز ہونے کیلئے آئیں گے کارریلی کے حوالے سے رکن سند ھ اسمبلی معروف ریلی ڈرائیور نادر مگسی نے بتایا کہ کار ریلی کے دشوار گزار راستوں اور مخصوص ریس ٹریک کے لئے ریلی میں شریک ڈرائیوروں کا ڈرائیونگ کا غیر معمولی مہارت درکارنہ صرف امتحان ہے بلکہ ساتھ ساتھ استعمال ہونیوالی گاڑیوں کی ساکھ کا بہتر ہونا بھی شرط ہے ۔

(جاری ہے)

وائس چیئرمین موٹر سپورٹس پاکستان ندیم خان ،سی ای او موٹر سپورٹس پاکستان ریحان قریشی ،مایہ ناز فیمیل ریلی ڈرائیور تشنہ پٹیل کے ہمراہ ایم پی اے نادر مگسی نے ریلی کے انعقاد کے حوالے سے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کے مسلسل 14ویں کا ریلی کا انعقاد اور خواتین ڈرائیوروں کیلئے خصوصی کیٹگری ریلی کے کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔حال میں ملک بھر سے بڑی تعداد میں ڈرائیورز کی شرکت باعث مسرت ہے ۔میڈیا سے ریلی کی بھرپور کوریج کی درخواست کرتے ہوئے نادر مگسی نے کہاہے 14دسمبرتا16دسمبر2018منعقد ہونیوالی ریلی سے شائقین کو بہترین تفریح میسر آئے گی جہاں ریس میں صحرائی اور پتھریلے راستے شریک ڈرائیوروں کی مہارت وصلاحیتوں کا امتحان لیں گے۔