Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی یاسر شاہ کو 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو بہترین کاکردگی‘ قرار دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 7 دسمبر 2018 11:09

وزیراعظم عمران خان کی یاسر شاہ کو 82 سال پرانا ریکارڈ توڑنے پر مبارکباد
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔7 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے قومی ٹیم کے لیگ سپنر یاسر شاہ کو آسٹریلوی کھلاڑی کلیری گرمٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد دی ہے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ ”یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کرکے دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا،عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو ”بہترین “ قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ ’گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا‘۔

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کےخلاف تیسرے ٹیسٹ میں نائٹ واچ مین سمر وائل کو ایل بی ڈبلیو آﺅٹ کرنے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین میچز میں 200شکار کرنےکا اعزاز اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

یاسر شاہ نے اپنے 33ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تعداد200کرلی ہے اور ان کی وکٹیں حاصل کرنے کی اوسط 27.93 ہے،لیگ سپنر اب تک کیریئر میں3مرتبہ میچ میں 10وکٹیںا ور اننگز میں16مرتبہ5یا اس سے زیادہ شکار کرچکے ہیں ۔

یاسر ابتک 3 مین آف دی میچز جبکہ 4 مین آف دی سیریز کا ایوارڈ بھی حاصل کر چکے ہیں۔ پاکستان کے بہترین لیگ سپنر سے قبل یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ کے پاس تھا جنہوں نے1936ءمیں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کر کے یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔یاد رہے کہ اب تک پہلے نمبر پر آسٹریلیا کے کلیری گریمٹ جب کہ دوسرے نمبر پر بھارت کے آف سپنر روی چندرن ایشون تھے جنہوں نے 37 میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

لیجنڈری قومی فاسٹ باﺅلر وقار یونس نے38میچز میں 200شکار مکمل کیے تھے۔ یاسر شاہ نے 22 اکتوبر 2014 ءکو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا اور 4 سال42دن کے کیریئر میں انہوں نے 200 وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ انجام دیا،سابق کینگرو کپتان سٹیو سمتھ ان کے پہلے ٹیسٹ شکار تھے ۔یاسر شاہ 200ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنےوالے 7ویں پاکستانی باﺅلر ہیں ،ان سے قبل وسیم اکرم، وقار یونس ، عمران خان ، عبدالقادر، دانش کنیریااور ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل عبو ر کررکھا ہے ، وہ 200ٹیسٹ شکار کرنے والے دنیا کے 9ویں لیگ سپنر بھی بن گئے ہیں ۔

یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میں اپنے کیرئیر کی بہترین باﺅلنگ کرتے ہوئے 184 رنز کے عوض 14 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا تھا اور ایک ٹیسٹ میچ بہترین باﺅلنگ کا مظاہرہ کرنے میں موجودہ وزیر اعظم عمران خان کے ہم پلہ ہوگئے تھے جنہوں نے1982ءمیں سر ی لنکا کے خلاف114رنز دے کر14وکٹیں اپنے نام کی تھیں ۔یاسر شاہ متحدہ عرب امارات میں بھی100ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنےوالے پہلے باﺅلر بنے ہیں جب کہ یواے ای میں ٹیسٹ میچ میں بہترین باﺅلنگ کا ریکارڈ بھی ان کے نا م ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات