وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں تیسرا شخص کون؟

چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے کی وزیراعظم عمران خان سے سلام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعہ دسمبر 11:40

وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں تیسرا شخص کون؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2018ء) : وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی دو روز قبل سپریم کورٹ میں ملاقات ہوئی تھی۔وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس کی ملاقات کی تصاویراور ویڈیو بھی سامنے آئی تھیں۔تاہم اب اس حوالے سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان عمران خان کو سلام کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے سلام لینے والے نوجوان دراصل چیف جسٹس کے صاحبزادے نجم ثاقب ہیں۔معروف صحافی مطیع اللہ جان سے اس متعلق ایک ٹویٹ کیا ہے
 واضح رہے دو روز قبل وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خانبڑھتی آبادی سے متعلق سمپوزیم میں شرکت کیلئے مقررہ وقت سے تقریباً 40 منٹ پہلےسپریم کورٹ پہنچے اور تقریب میں شرکت سے پہلے وہ چیف جسٹس پاکستان کے چیمبر گئے جہاں ان کی جسٹس میاں ثاقب نثار سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان اور معزز چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے تک ملاقات جاری رہی جس کے بعد دونوں شخصیات تقریب میں شرکت کیلئے ایک ساتھ ہال میں پہنچیں۔اس کے بعد وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس نے بڑھتی ہوئی آبادی پر سمپوزیم کی تقریب سے خطاب بھی کیا۔وزیراعظم عمران خان نے بڑھتی ہوئی آبادی پر سمپوزیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس کا شکریہ اداکیا اور کا کہ شکر ہے آپ نے آج مجھے یہاں بلایا ، کورٹ روم نمبر ون میں نہیں بلایا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں چیف جسٹس کا شکرگزار ہوں کہ انہوں نے پانامہ کیس کا فیصلہ دے کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھی۔ ہم پاکستان کو مدینہ جیسی ریاست بنانے کے لیے کوششیں کرتے رہیں گے۔ انہوں نےکہا کہ جمہوری حکومت صرف اپنے لیے پانچ سال کا سوچتی ہے۔