Live Updates

لالی وڈ کے سپر اسٹار شان شاہد حکومتی کارکردگی پر بول اُٹھے

حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے ، حکومت نے کئی اچھے کام بھی بند کروادئے ہیں۔ فلمسٹار شان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 7 دسمبر 2018 12:30

لالی وڈ کے سپر اسٹار شان شاہد حکومتی کارکردگی پر بول اُٹھے
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 دسمبر 2018ء) : لالی وڈ کے سپر اسٹار شان نے حکومتی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے اداکار شان شاہد کا کہنا تھا کہ حکومت کی کارکردگی غیر تسلی بخش ہے۔ ملک بہت مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ پاکستان کے لیے فی الوقت ایک مشکل مرحلہ ہے۔ بہت سے ایسے کام تھے جو صحیح سمت میں ہو رہے تھے لیکن حکومت نے کئی اچھے کام بھی بند کروا دئے ہیں اور یہ روایت اچھی نہیں ہے کہ پچھلے کام صرف اسی لیے بند کر دئے جائیں کہ نئے کاموں کی بنیاد رکھنی ہے۔

ابھی بہت کچھ ہونے والا ہے۔ عمران خان ہمارے وزیراعظم ہیں، اور وہ پاکستان کو ایک اچھا ملک بنانے کے لیے بہت محنت کر رہے ہیں۔عمران خان ہمیشہ کہتے ہیں کہ باہر سے کوئی فرشتے نہیں لائے جاتے بلکہ انہی لوگوں میں سے کچھ لوگوں کا انتخاب کر کے کام لیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

میری درخواست ہے کہ یہ جو آرٹسٹک بیوروکریسی ہے اس پر توجہ دیں کیونکہ ہمارے کیا مسائل ہیں یہ آپ سو دنوں میں نہیں سمجھ سکیں گے۔

یقیناً آپ سب بہت اچھے جذبے کے ساتھ آئے ہیں ، لیکن چونکہ آپ نے ایک دن بھی ہماری جگہ پر نہیں گزارا لہٰذا نہ تو آپ ہمارے خوشحالی کو سمجھ سکتے ہیں نہ ہی آپ ہمارے بدحالی کو سمجھ سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی فلمسٹار شان شاہد حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل رواں برس مسلم لیگ ن کے دور میں سی پیک کلچرل کی اختتامی تقریب میں شان شاہد سکیورٹی پروٹوکول سے پریشان ہو گئے تھے اور انہوں نے حکومتی کارکردگی پر سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کو کھری کھری تو سنائیں ہی ساتھ ہی سکیورٹی پروٹوکول کے باعث پیش آنے والی پریشانی کا حال بھی سنا دیا۔

اور سابق وزیر مملکت مریم اورنگزیب سے کہا کہ میں جب یہاں آیا تو سکیورٹی بہت سخت تھی،سکیورٹی والے ہمیں پہچان ہی نہیں رہے تھے تو مریم میری آپ سے گذارش ہے کہ جب فنکاروں کو بلائیں تو اپنے وزیر اعظم وغیرہ کو نہ بلایا کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات