امریکی ویب سائٹ نے جرمن سفیر کی پاکستان میں سرگرمیوں پر سوالیہ نشان اٹھا دیا

کیا پاکستان میں موجود جرمن سفیر مارٹن کوبلراپنے دائرے کار سے آگے بڑھ رہے ہیں؟ امریکی ویب سائٹ کا سوال

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 دسمبر 2018 12:40

امریکی ویب سائٹ نے جرمن سفیر کی پاکستان میں سرگرمیوں پر سوالیہ نشان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) امریکی ویب سائٹ نے جرمن سفیر کی پاکستان میں سرگرمیوں پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویب سائٹ نے پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی سرگرمیوں پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے۔امریکی ویب سائٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا جرمن سفیر  اپنے دائرے کار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

مارٹن کوبلر سوشل میڈیا پر پاکستان میں موجود مخلتف سماجی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور دو دن قبل ہی انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے سے کے پی کے حکومت کی شفافیت پر سوال اٹھایا تھا۔ جرمن سفیر نے حکومت اور مقامی افراد کی جانب سے بنائی گئی ایک ہی جیسی لمبائی کی سڑک میں لاگت کے فرق پر سوال اٹھایا تھا۔پاکستان میں جرمنی سفیر مارٹن کوبلر ان چند غیر ملکی سفیروں میں سے ایک ہے جو پاکستانی عوام میں مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی بڑی وجہ انکی پاکستان سے محبت اور پاکستانیوں سے لگاو ہے۔انکی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں تعیناتی کے بعد اردو بھی سیکھی اور وہ اکثر اردو میں ٹوئیٹ بھی کرتے ہیں۔ان کے ٹوئیٹ اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں تاہم ان کے تازہ ترین ٹوئیٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ان کے ٹوئیٹ میں مبینہ طور پر خیبرپختونخواہ حکومت کی بد انتظامی کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ سے اپنی ایک سیلفی پوسٹ کی ہے جس میں وہ کسی نئی بنائی ہوئی سڑک پرکھڑے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ ازاخیل کی اس روڈ کو دیکھئیے ، یہ روڈ یہاں کے مقامی افراد نے خود تعمیر کی ہے جبکہ اس کے لیے جرمن بینک کی جانب سے سرمایہ فراہم کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس سڑک کی لمبائی ایک کلو میٹر جبکہ اس تہہ بارہ انچ کی ہے ،اس پر 4 ملین روپوں کی لاگت آئی ہے۔انہوں نے اس حوالے سے مزید کہا کہ خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے اتنی ہی لمبائی کی ایک سڑک کو اس سے کم معیار میں سڑک 10 ملین روپے کی لاگت میں بنائی۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ اس فرق کی وجہ کیا ہے۔