پی آئی اے لاہور کے افسران نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا دیا

پی آئی اے سیلز مینیجر لاہور بابر زمان کے عملے نے کروڑوں روپے کی ٹکٹیں بوگس ووچرز پر بیچ دیں اور پیسے آپس میں بانٹ لیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 دسمبر 2018 13:12

لاہور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 دسمبر 2018ء) پی آئی اے سیلز مینیجر لاہور بابر زمان کے عملے نے کروڑوں روپے کی ٹکٹیں بوگس ووچرز پر بیچ ڈالیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ائیر لائن اپنی سروس کی وجہ سے خبروں کی زد میں رہتی ہے۔آئے روز پی آئی اے کے مختلف کارناموں کی خبریں سامنے آتی رہتی ہیں۔جو پی آئی اے کے عملے کی غفلت کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔

۔پاکستان کی قومی ایئر لائن کا ایک مرتبہ پھر کارنامہ سامنے آیا ہے کہ پی آئی اے لاہور نے جعلی ووچرز کے نام پر قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا ٹیکہ لگا دیا۔پی آئی اے سیلز مینیجر لاہور بابر زمان کے عملے نے کروڑوں روپے کی ٹکٹیں بوگس ووچرز پر بیچ ڈالیں۔ایجنٹوں کی ملی بھگت سے آر ٹی ایس افسران اشرف سلیم،وقاص الیاس،فرحان اصغر اور بلال بن طارق نے غیر قانونی طور پر ٹکٹیں بیچیں۔

(جاری ہے)

لاہور سے مانچسٹر،جدہ اور ٹورنٹو جانے والی پروزاوں کے ٹکٹ غیر قانونی طور پر بیچ کر پیسے آپس میں بانٹ لی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ان چاروں افسران کو معطل کر دیا گیا ہے جب کہ سہیل جعفر کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ترجمان قومی ائیر لائن کا کہنا ہے کہ معطل افسران کے خلاف کاروائی میرٹ پر کی جائے گی۔۔واضح رہے اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستان قومی ائیر لائنز کے کارنامے سامنے آتے رہتے ہیں اور کبھی کبھی تو ایسے واقعے سامنے آتے ہیں کہ اپنی ہنسی پر قابو پانا مشکل ہو جاتا ہے۔

اس سے پہلے بھی متعدد بار پاکستان قومی ائیر لائنز کے مسافروں نے بھی احتجاج کیا ہے۔ کبھی مسافروں کا سامان گم ہو جاتا ہے تو کبھی فلائٹ تاخیر کا شکار ہو جاتی ہے۔جس کی وجہ سے مسافر ائیرپورٹ پر ہی رل جاتے ہیں اور پی آئی اے کو کوستے رہتے ہیں۔کبھی پی آئی اے اپنے مسافروں کو آف لوڈ کر دیتا ہے۔