خیبرپختونخوا کے تین قبائلی اضلاع کے آئی ڈی پیزکی واپسی کا عمل مکمل، دو اضلاع کے 16 ہزار 149 خاندانوں کی واپسی باقی ہے

جمعہ دسمبر 14:25

خیبرپختونخوا کے تین قبائلی اضلاع کے آئی ڈی پیزکی واپسی کا عمل مکمل، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے تین قبائلی اضلاع کے عارضِی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ دو اضلاع کے 16 ہزار 149 خاندانوں کی واپسی کا عمل ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

قبائلی اضلاع کے قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کے حکام کے مطابق آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کی واپسی کا عمل جاری ہے جبکہ تین اضلاع اورکزئی، کرم اور ضلع جنوبی وزیرستان کے بے گھر افراد کی واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے جبکہ شمالی وزیرستان اور ضلع خیبر کے 16 ہزار 149 خاندانوں کی واپسی کا عمل ابھی باقی ہے۔

حکام کے مطابق اب تک 3 لاکھ 39 ہزار 51 خاندانوں کی واپسی کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ واپس جانے والے بے گھر افراد کو 25 ہزار روپے کیش گرانٹ جبکہ 10 ہزار ٹرانسپورٹ کی مد میں ادا کئے جا رہے ہیں۔