خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے بے گھر افراد کے مکانات کے سروے کا عمل جاری، 86 ہزار گھروں کے سروے کا عمل مکمل

جمعہ 7 دسمبر 2018 14:25

خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے بے گھر افراد کے مکانات کے سروے کا عمل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے بے گھر افراد کے مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے۔ اب تک 86 ہزار گھروں کے سروے کا عمل مکمل ہوا ہے۔

(جاری ہے)

قبائلی اضلاع کے تعمیرنو و بحالی کے پروگرام منیجر نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں متاثر ہونے والے خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے عارضی طور پر بے گھر افراد کے مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے، اب تک 86 ہزار گھروں کے سروے کا عمل مکمل ہوا ہے جن میں 44 ہزار مکانات کے معاوضح جات کی ادائیگی کی جا چکی ہے انہوں نے کہاکہ قبائلی اضلاع میں متاثر ہونے والے مکانات کے سروے کا عمل جون 2019ء تک جاری رہے گا۔

انہوں نے کہاکہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے گھر کا معاوضہ 4 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے مکان کا معاوضہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :