دسمبر کو تھر کا دورہ کروں گا ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:06

دسمبر کو تھر کا دورہ کروں گا ،ْ چیف جسٹس ثاقب نثار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار 12 دسمبر کو بھوک اور پیاس سے نبرد آزما، قحط زدہ سندھ کے صحرائی علاقے تھر پارکر کا دورہ کریں گے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سپریم کورٹ میں تھر میں بچوں کی اموات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وہ 12 دسمبر کو تھر کا دورہ کریں گے، سندھ حکومت اس حوالے سے انتظامات کرے۔