Live Updates

ملک و قوم کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے‘سردار عثمان بزدار

صوبے کے غریب عوام کی خوشحالی وترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیر نہیں،عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:06

ملک و قوم کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے‘سردار ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) وزیر اعلی ٰپنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت خلوص نیت اور دل وجان سے عوامی خدمت کررہی ہیمعوام کی خدمت کیلئے ہی اقتدار میں آئے ہیں، ملک و قوم کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے لاہور میں ملاقات کی۔

وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کردیا ہے ۔عام آدمی کے مسائل کے فوری حل کیلئے اقدامات کو ترجیحی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر سرانجام دے رہی ہے۔ صوبے کے غریب عوام کی خوشحالی وترقی سے بڑھ کر کوئی چیز عزیر نہیں ۔

(جاری ہے)

عوام حکومت کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر ایک قدم عوام اور ملک کے وسیع تر مفاد میں اٹھ رہا ہے۔حکومت تیز رفتاری کیساتھ اپنے ہدف کے حصول کی طرف بڑھ رہی ہے۔علاوہ ازیں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نیووٹرز کے حقوق کے قومی دن کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جمہوری ملکوں میں ووٹ اور اپنی رائے کا اظہار ووٹرز کا بنیادی حق تصور کیا جاتا ہے۔

جمہوری عمل کے تسلسل میں ووٹرز کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹرز کی رائے عامہ کو اہمیت دینے والے ممالک ہی جمہوریت کے تسلسل کو یقینی بنا کر ترقی کرتے ہیں۔ جمہوری اقدار اور جمہوری اصولوں کی پاسداری تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔ وطن عزیز میں جمہوریت اور جموریت کے استحکام کیلئے ووٹرز کا کردار کلیدی ہے۔عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ ووٹرز کے حقوق کے قومی دن کا مقصد ووٹ اور ووزٹرز کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنا ہے۔آج کے دن ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ ووٹرز کی اہمیت کو بھرپور انداز سے اجاگر کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات