Live Updates

ْ حکمرانوں کی ایما پر ہونے والی پولیس گردی حکمرانوں کی فسطائی ذہنیت کی مظہر ہے‘پرویز ملک

شہبازکی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا حصہ ہے حکومت لوگوں کو ڈلیور کرنے میں ناکام رہی‘ خواجہ عمران نذیر

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:12

ْ حکمرانوں کی ایما پر ہونے والی پولیس گردی حکمرانوں کی فسطائی ذہنیت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی ایما پر ہونے والی پولیس گردی حکمرانوں کی فسطائی ذہنیت کی مظہر ہے، شہباز شریف کی گرفتاری نیب نیازی گٹھ جوڑ کا حصہ ہے،100 دن میں کوئی چوری پکڑی گئی ہے تو علیمہ باجی کی پکڑی گئی،علیمہ باجی کی چوری اور منی لانڈرنگ کے پیچھے عمران خان ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے انتخابی حلقوںمیں رہنماؤں اور کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نا اہل ہیں اور ان کی موجودہ حکومت خوف کا شکار ہے، گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے، حکومت لوگوں کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی حکومت نے سودن میں سوباریوٹرن لئے جس کا خمیازہ قوم مہنگائی کی صورت میں بھگت رہی ہے حکمرانوں نے صرف قوم کو مقروض کرنے کے علاوہ دوسرا کوئی کام نہیں کیا سرکاری عمارتیں گرانے سے نہیں بلکہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے اور عوام کو ریلیف ملنے سے ہی حکومت اور عوام کے فاصلے کم ہوں گے، ِدنیا نے ہماری معیشت کو مثبت کہا لیکن افسوس نواز شریف اور شہباز شریف کو ان کے کاموں کے نتیجے میںجیل بھیجا گیا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات