پبلک سیکٹر کی 56 کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پبلک سیکٹر کی 56 کمپنیوں سے متعلق کیس کی سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کر دی ۔جسٹس شاہد کریم نے شیراز زکا ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ حکومتی ارکان اسمبلی کو غیر قانونی طور پر پبلک سیکٹر کمپنی کا سربراہان لگا دیا گیا ہے،قانون کے مطابق کوئی بھی حکومتی رکن اسمبلی پبلک سیکٹر کمپنی کا سربراہان نہیں لگ سکتا ہے۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حکومتی ارکان اسمبلی کو سربراہان لگانے کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے ۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے ، کمیٹی کمپنیوں کے بارے حتمی فیصلہ کرے گی کہ کون سی کمپنی چلے گی اور کون سے بند ہو گی۔

(جاری ہے)

صرف کار کردگی دکھانے والی کمپنیاں کام کریں گی ،ناقص کارکردگی والی کمپنیوں کو بند کر دیا جائے گا ۔

عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر پرپوزل دیں کہ کون کون سے کمپنیاں بند کی جا رہی ہیں۔لاہور ہائیکورٹ نے فیصل ویسٹ مینجمنٹ کے سربراہ شکیل شاہد کو کام کرنے سے روک دیا۔عدالت نے وزیر لوکل گورنمنٹ پنجاب علیم خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا اور مزید سماعت جنوری کے دوسرے ہفتے تک ملتوی کردی۔