ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کر لیں

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:14

ہائیکورٹ نے وزارت خارجہ سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے دائر درخواست پر وزارت خارجہ سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے جے پی پی کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے بتایا کہ قیدیوں کی واپسی کے لیے 2014ء سے کیس زیر سماعت ہے،پاکستانی قیدیوں کو قانونی معاونت فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

عدالت نے وزارت خارجہ سے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو حکومت کی جانب سے مترجم فراہم کرنے کا حکم دیا ۔عدالت نے وزارت کو دیگر ممالک سے کئے گئے معاہدوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر لوڈ کرنے کی ہدایت کی ۔