ہائیکورٹ نے ریلوے اسٹیشن پر شیلٹر ہائوس کے قیام کیخلاف درخواست مسترد کردی

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:14

ہائیکورٹ نے ریلوے اسٹیشن پر شیلٹر ہائوس کے قیام کیخلاف درخواست مسترد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ریلوے اسٹیشن پر شیلٹر ہائوس کے قیام کے خلاف درخواست مسترد کردی ۔ گزشتہ روز جسٹس امین الدین نے نسرین بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں شیلٹر ہاوس کے قیام کو چیلنج کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وکیل درخواست گزار کے مطابق انتظامیہ نے درخواست گزار کی اراضی کے جعلی دستاویزات بنائے ہیں، دستاویزات کی کے اصلی اور جعلی ہونے کا فیصلہ سول کورٹ نے کرنا ہے، حکومت نے اراضی پر غیر قانونی طور پر شیلٹر ہائوس تعمیر کر لیا ہے، حکم امتناعی کے باوجود شیلٹر ہاوس تعمیر کیا گیا ۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ شیلٹر ہائوس تعمیر روکنے اور اراضی واگزار کروانے کا حکم دیا جائے ۔ تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی ۔