سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنادیا گیا

ْعوامی نمائندے محصولات کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور عوام کیلئے مثال بنیں ،ْمراد سعید

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:18

سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) سینیٹ، قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ٹول ٹیکس کی ادائیگی کا پابند بنادیا گیا اس حوالے سے وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے بتایا کہ عوامی نمائندے محصولات کی ادائیگی میں سرگرمی دکھائیں اور عوام کیلئے مثال بنیں۔

(جاری ہے)

مراد سعید نے کہا کہ ملک بھر میں منتخب نمائندے دورانِ سفر جہاں سے بھی گزریں، محصول ادا کریں، عوام پر بوجھ اور عوامی نمائندوں کی موج والا سلسلہ ختم کرنا ہوگا، تفریق کی بجائے مساوات و برابری کا اصول اپنانا ہوگا۔