سعودی سفیر نواز سعید المالکی کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ،ْدفاعی تعاون پر گفتگو

امیر البحر نے سعودی سفیرکو پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز کے متعلق بھی آگاہ کیا

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:18

سعودی سفیر نواز سعید المالکی کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2018ء) سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی کی نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ہوئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی اور پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے مابین بحری دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول میر ی ٹائم سکیورٹی پر بھی بات چیت کی گئی۔امیر البحر نے سعودی عرب کے سفیر نواز سعید المالکی کو پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز کے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سعودی عرب کے سفیر نے پاک بحریہ کی خطے میں سیکیورٹی کے استحکام کے کاوشوں کو خوب سراہا۔

متعلقہ عنوان :