قصور پولیس نے ماہ نومبرمیں 457جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا

خطرناک ڈکیت گینگ کی27ارکان گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ منشیات بر آمدی کی گئی ، رپورٹ جاری

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:20

قصور۔7 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) قصور پولیس نے ماہ نومبرکے دوران165مجرمان اشتہاری و عدالتی مفروران سمیت457جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ7خطرناک ڈکیت گینگ کی27ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی15لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ۔ قصور پولیس نے ماہ نومبر کے دوران ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث7ڈکیت گینگ کی27ارکان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی15لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ اور کثیر تعداد میں ناجائز اسلحہ برآمد کیا،گرفتار گینگ سے نئے اور پرانے 63مقدمات ٹریس آئوٹ ہوئے ،اسی طرح قتل ،ڈکیتی ،رابری ،راہزنی اور دیگر سنگین وارداتوں میں مطلوب165اشتہاریوں اورعدالتی مفروران کو گرفتار کیا گرفتار ہونے والے اشتہاریوں میں اے کیٹگری کے اشتہاری بھی شامل ہیں، جرائم پیشہ افرادکے خلاف چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران105منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سی45کلو گرام چرس،1113لٹر شراب ،135لیٹر لاہن اور4چالو بھٹیاں برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے جبکہ101جرائم پیشہ افراد کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ6رائفل ،9بندوق،85پسٹل ،2کاربین اور6میگزین برآمد کر کے مقدمات درج کیے گئے،12 قماربازی کے اڈوں پر چھاپے مارے گئے اور59ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے دائو پر لگی لاکھوںکی رقم برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈی پی اوقصور ڈاکٹر محمد شہزاد آصف نے کہاکہ آر پی او شیخوپورہ ریجن کی خصوصی ہدایات پرشہریوں کی جان ومان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے مجرمان اشتہاریوں، ڈاکوئوں، منشیات فروشوں،عادی مجرمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گا ۔