گلابی سنڈی کا بروقت سدباب کیا جائے ،محکمہ زراعت

جمعہ دسمبر 15:20

قصور۔07 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) محکمہ زراعت نے گلابی سنڈی کے لارواکوختم کرنے کیلئے کپاس کی چھڑیوں کو ہلانے اور گرے ہوئے ٹینڈوں و پتوں کو جلانے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کپاس کے ڈھیروں پر جنسی پھندے لگائیں اور گلابی سنڈی کا حملہ نقصان کی معاشی حدپانچ لاروے فی100ٹینڈے ہونے پر مقامی عملہ کے مشورہ سے سفارش کردہ زہرکا استعمال کریں تاکہ اس سنڈی کا بروقت سدباب کیاجاسکے۔

(جاری ہے)

محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ محکمہ زراعت کے شعبہ پیسٹ وارننگ کی رپورٹ کے مطابق ضلع لودھراں کی تحصیل لودھراں‘ دنیاپور‘کروڑپکا‘ بہاولپورکی تحصیل احمد پورشرقیہ‘ یزمان ‘حاصل پور‘ بہاولنگرکی فورٹ عباس اور ضلع رحیم یارخان کی تحصیل خان پور‘لیاقت پوراور صادق آباد میں بعض مقامات پر کپاس کی فصل پر گلابی سنڈی کا معمولی حملہ مشاہدے میں آیاہے۔

متعلقہ عنوان :