ضلع سکھر کے مختلف تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:40

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ایس ایس پی سکھر سید اسد رضا شاہ کی ہدایت پر عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں ضلع سکھر کے مختلف تھانوں میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ضلع کے سب ڈویژنل افسران اور علاقہ ایس ایچ اوًز کی سربراہی میں کھلی کچہریاں منعقد کی گئیں، ان کھلی کچہریوںمیں مختلف سماجی وسیاسی جماعتوں اور علما اور مذہبی جماعتوں سمیت تاجر برداری کے نما ئندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کچہری میں عوام کو پولیس کی جانب سے انکے جان و مال کے تحفظ اور فوری انصاف کی فراہمی کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔ پولیس کی جانب سے کھلی کچہریوں کے اقدام کو عوام نے سراہا اور خوش آئند قرار دیتے کہا ہے کہ ان اقدامات سے پولیس پر عوام کے اعتماد میں اضافہ ہوگا،کھلی کچہری میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ عوام اور پولیس کے باہمی اشتراک سے قانون کی بالا دستی، امن و امان اور جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :