ہم آئین کی حکمرانی کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، کنوینر مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی پاکستان مسلم لیگ (ن)

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:40

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی کے کنوینیئر احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کا موقف دو ٹوک ہے، ہم آئین کی حکمرانی کی بالا دستی پر یقین رکھتے ہیں، سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اکیسویں صدی ترقی کی صدی ہے، معیشت مضبوط ہوگی، انکا کہنا تھا کہ انفرا اسٹرکچر سے معاشی و افرادی، موٹرویز توانائی کے شعبے میں جتنی سرمایہ کاری ہمارے دور میں ہوئی کسی دور میں نہیں ہوئی، سکھر تا ملتان، کراچی تا حیدرآباد موٹروے کے منصوبوں پر کام شروع کیا، سکھر حیدرآباد موٹروے کا ٹینڈر جاری کیا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف کوئی سازش نہیں کررہا، ہم حکومت کو سیاسی شہید بنانا نہیں چاہتے۔