انتہاپسندی اور دہشت گردی کے مقابلے کیلئے صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا، چیئرمین میلاد مصطفی کمیٹی پاکستان

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:40

سکھر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) میلاد مصطفی کمیٹی پاکستان کے چیئر مین محمد غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ انتہاپسندی اور دہشت گردی کے مقابلے کیلئے صوفیائے کرام کی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا، بزرگان دین نے ہمیشہ بلاتفریق رنگ، نسل، مسلک، مذہب کے انسانیت کی بات کی ہے۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مرکزی دفتر میں عہدیداروں واراکین خطاب کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے مذید کہا کہ اولیاء کرام کا جو فلسفہ ہے دراصل یہی دین اسلام کا فلسفہ ہے۔ احترام انسانیت، رواداری ،امن ، برداشت ، امید اور مثبت سوچ بزرگان دین کا پیغام ہے ، انہوںنے اپیل کی کہ بزرگان دین کی تعلیمات کو عام کرنے کیلئے انہیں نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :