ملیر سٹی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ایک ملزم گرفتار

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) ملیر سٹی میں پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا،پولیس نے ایک ملزم اظہر سلام کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے ایک پستول اور دستی بم برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے،سائٹ سپر ہائی وے پولیس نے تین ملزمان معشوق،برکت اور زوہیب کو گرفتار کرلیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں جن کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔

متعلقہ عنوان :