Live Updates

حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے

وزیراعظم عمران خان کی شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیرمین وانگ یندان سے ملاقات میں گفتگو کمپنی کے پاکستان میں بجلی کے شعبہ سرمایہ کاری کے فیصلہ کا خیرمقدم

جمعہ 7 دسمبر 2018 15:56

حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) وزیراعظم عمران خان نے بجلی کے شعبہ میں شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی کے پاکستان میں سرمایہ کاری کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات جمعہ کو شنگھائی الیکٹرک پاور کے چیرمین وانگ یندان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم آفس میں ان سے ملاقات کی۔

وانگ یندان نے وزیراعظم کو شنگھائی الیکٹرک پاور کی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور پاکستان میں بجلی کے شعبہ میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے کمپنی اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک میں موجود سرمایہ کاری مواقع سے بھرپور استفادہ کیلئے سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور سازگار ماحول مہیا کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات