چیف جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے دیوانی ، فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل 8 مقدمات کے فیصلے سنا دیئے

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:05

چیف جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژن بنچ ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 دسمبر2018ء) گلگت بلتستان کی چیف کورٹ کے چیف جسٹس وزیر شکیل احمد کی سربراہی میں جسٹس علی بیگ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے دیوانی ، فوجداری اور رٹ پٹیشن پر مشتمل 8 مقدماتکے فیصلے سنا دیئے جبکہ 2 مقدمات پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے 13مقدمات کی آئندہ سماعت کیلئے منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چیف جسٹس چیف کورٹ جسٹس وزیر شکیل احمد نے کہا کہ پرانے مقدمات نمٹانا ہماری اولین ترجیح اور پالیسی ہے ، چیف کورٹ میں 2018 سے قبل کے مقدمات کی شرح کم ہے،وکلاء تعاون جاری رکھیں تاکہ ان پرانے مقدمات کو نمٹایا جا سکے اور عوام کو سستے اور فوری انصاف کو یقینی بنایا جا سکے ۔

تفصیلات کے مطابق چیف کورٹ کی ڈویژن بنچ میں فوجداری ، دیوانی اور رٹ پٹیشن پر مشتمل کل 69 مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہوئے ،فاضل بنچ نے 8 مقدمات پر فیصلہ 2 مقدمات پر دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ اور 13مقدمات آئندہ سماعت کیلئے منظور کر لئے ۔

متعلقہ عنوان :