ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل کراچی میں ہو گا

جمعہ دسمبر 16:19

ربیع الثانی کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 دسمبر2018ء) ربیع الثانی 1440ھ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہفتہ کو کراچی میں ہو گا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلاک کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے جبکہ زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔ اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہو گا۔ ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالہ سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن کریں گے۔