امریکی ویب سائٹ نے جرمن سفیر کی پاکستان میں سرگرمیوں پر سوالیہ نشان اٹھا دیا

کیا پاکستان میں موجود جرمن سفیر مارٹن کوبلراپنے دائرے کار سے آگے بڑھ رہے ہیں امریکی ویب سائٹ کا سوال

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:44

امریکی ویب سائٹ نے جرمن سفیر کی پاکستان میں سرگرمیوں پر سوالیہ نشان ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) امریکی ویب سائٹ نے جرمن سفیر کی پاکستان میں سرگرمیوں پر سوالیہ نشان اٹھا دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ویب سائٹ نے پاکستان میں جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی سرگرمیوں پر سوالیہ نشان اٹھایا ہے۔امریکی ویب سائٹ نے سوال اٹھایا ہے کہ کیا جرمن سفیر اپنے دائرے کار سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

مارٹن کوبلر سوشل میڈیا پر پاکستان میں موجود مخلتف سماجی مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں اور دو دن قبل ہی انہوں نے ایک ٹویٹ کے ذریعے سے کے پی کے حکومت کی شفافیت پر سوال اٹھایا تھا۔ جرمن سفیر نے حکومت اور مقامی افراد کی جانب سے بنائی گئی ایک ہی جیسی لمبائی کی سڑک میں لاگت کے فرق پر سوال اٹھایا تھا۔پاکستان میں جرمنی سفیر مارٹن کوبلر ان چند غیر ملکی سفیروں میں سے ایک ہے جو پاکستانی عوام میں مقبول ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی بڑی وجہ انکی پاکستان سے محبت اور پاکستانیوں سے لگاو ہے۔انکی محبت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاکستان میں تعیناتی کے بعد اردو بھی سیکھی اور وہ اکثر اردو میں ٹوئیٹ بھی کرتے ہیں۔ان کے ٹوئیٹ اکثر خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں تاہم ان کے تازہ ترین ٹوئیٹ نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ان کے ٹوئیٹ میں مبینہ طور پر خیبرپختونخواہ حکومت کی بد انتظامی کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔