ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوگا

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:46

ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کے 6 ویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کیلئے ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس پیر سہ پہر تین بجے پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی موجودگی میں قومی اسمبلی کے چھٹے سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔