قومی اسمبلی کا چھٹا اجلاس پیر کو منعقد ہوگا

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:46

قومی اسمبلی کا چھٹا اجلاس پیر کو منعقد ہوگا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کا چھٹا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں شروع ہوگا۔ اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی زیرغور لائی جائے گی۔ اجلاس سہ پہر 4 بجے شروع ہوگا۔