گرینڈ حیات ٹاورز کیس: مالک کی ریگولائزیشن کی مد میں 12.37 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی یقین دہانی ،

سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:49

گرینڈ حیات ٹاورز  کیس: مالک کی ریگولائزیشن کی مد میں 12.37 ارب روپے سرکاری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) سپریم کورٹ میں گرینڈ حیات ٹاورز سے متعلق کیس کی سماعت ، ٹاورز مالک نے ریگولائزیشن کی مد میں 12.37 ارب روپے سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔

(جاری ہے)

کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کے دوران سماعت چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا ٹاور مالکان پندرہ ارب روپے جرمانہ دینے کو تیار ہیں یہ مناسب رقم ہے اس سے کم پر بات نہیں ہوگی ٹاور مالکان کے وکیل علی ظفر نے عدالت کو بتایا کہ مالکان ریگولائزیشن کی مد میں 12.37 ارب روپے دینے کو تیار ہیں چیف جسٹس نے کہا کہ یہ نیلام گھر نہیں کہ بولیاں لگاتے پھریں یہ عدالت ہے پندرہ ارب روپے کی رقم پہلے سے ادا کردہ پانچ ارب روپے کے علاوہ ہوگی وکیل علی ظفر نے کہا کہ پندرہ ارب کی ادائیگی اقساط میں ہی کرسکتے ہیں موکل سے ہدایات سلیکر عدالت کو آگاہ کردونگا عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کا فیصلہ دینے کا عندیہ دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی۔