Live Updates

ملکی معیشت ہر چیز کی متحمل ہو سکتی ہے ماسوائے موجودہ حکومت کے، نوا ز شریف

میرے وقت ڈالر پوچھے بغیر دس پیسے بھی اوپر نہیں جاتا تھا،نیب جس طرح ہے اسی طرح رہنا چاہیے، ہم تو بھگت چکے ہیں باقی بھی بھگتیں، سابق وزیر اعظم کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:52

ملکی معیشت ہر چیز کی متحمل ہو سکتی ہے ماسوائے موجودہ حکومت کے، نوا ز ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملکی معیشت ہر چیز کی متحمل ہو سکتی ہے ماسوائے موجودہ حکومت کے، میرے وقت ڈالر پوچھے بغیر دس پیسے بھی اوپر نہیں جاتا تھا،نیب جس طرح ہے اسی طرح رہنا چاہیے، ہم تو بھگت چکے ہیں باقی بھی بھگتیں،نیب عمران خان کے ہیلی کاپٹر اور ان کے باقی خاندان کے ذرائع آمدن کا بھی احتساب کرے۔

نواز شریف نے احتساب عدالت میں نیب ریفرنس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں وقفے کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ دنیا 2013 سے 2017 تک ہماری معیشت کو مضبوط اور متوازن کہتی تھی اور ہمارے دور میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں توازن رہا اور جب 2017 میں گھر گیا تو دہشت گری ختم ہوگئی تھی۔

(جاری ہے)

انہو ں نے حکومت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اگر یہ کہتے ہیں ہم نے ڈالر کو مصنوعی طریقے سے برقرار رکھا تو یہ بھی رکھ لیں، ڈالر کی قیمت برقرار رکھنے کا مصنوعی طریقہ ہے کیا ہمیں حکو مت بتائے اور کیا سی این جی اسٹیشن پر قطاریں ہوتی تھیں جو ہم سے پہلے ہو کرتی تھی ۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہباز شریف کو کس جرم میں اندر رکھا ہوا ہے، کوئی تو پوچھے احتساب کس طرح ہو رہا ہے، پچھلے ڈھا ئی ما ہ سے ان پر ایک جرم بھی ثابت نہیں ہو سکا پھر بھی انہیں قید کیا ہو ا ہے ، نیب جس طرح ہے اسی طرح رہنا چاہیے، ہم تو بھگت چکے ہیں باقی بھگتیں۔نواز شریف کا کہنا تھا نیب عمران خان کے ہیلی کاپٹر اور ان کے باقی خاندان کے ذرائع آمدن کا بھی احتساب کرے، ہمارا تو ذرائع آمدن کا ریکارڈ 1937 سے موجود ہے، ہم سیاست میں آنے سے پہلے زیادہ خوشحال تھے اور سیاست میں آنے کے بعد پریشانیوں میں اضافہ ہواہم سے پوچھتے ہیں 1999کے بعد باہر کیوں گئے، پرویز مشرف نے جلا وطن کیا تھا خود مرضی سے نہیں گئے تھے۔

انہو ں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے پہلی بار کراچی سے الیکشن لڑا اور فیصل واوڈا صرف چار پانچ سو ووٹوں سے کامیاب ہوئے اور وہ بھی آپ کو پتہ ہے فیصل واوڈا کیسے جیتے، فافن رپورٹ دیکھ لیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات