میاں شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کے اندر طبی معائنہ

جمعہ 7 دسمبر 2018 16:57

میاں شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کے اندر طبی معائنہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 دسمبر2018ء) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا کوٹ لکھپت جیل کے اندر طبی معائنہ کیا گیا۔پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج پروفیسر عارف تجمل کی سربراہی میں پانچ رکنی بورڈ نے معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

شہباز شریف کو گردن میں کمر میں تکلیف پائی گئی اور ان کو ادویات تجویز کر دی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف کا طبی معائنہ ایک گھنٹہ جاری رہا ۔